پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے لاہور  میں سیاسی میدان سنبھالنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے لاہور  میں سیاسی میدان سنبھالنے کا فیصلہ  کرلیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر شاہ محمودقریشی آج ملتان سےلاہورپہنچیں گے جب کہ فواد چوہدری اور اسد عمر بھی لاہور پہنچ کر مشاورتی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور پہنچیں گے اور  پی ٹی آئی قیادت وزارت اعلیٰ کے انتخاب تک لاہور میں قیام کرےگی جس دوران  پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما آج پارٹی کے ارکان اسمبلی  سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما لاہور میں وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی سے بھی ملاقات  کریں گے جب کہ شیخ رشید بھی آج لاہور پہنچیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں