پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی نون لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں شرکت

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان تحریک انصاف  کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے نون لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔جہانگیر ترین نے کہا کہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں۔

اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی۔ مسلم لیگ ن میں شمولیت کے سوال پر جہا نگیرترین صاحب مسکراتے رہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہاز کبھی نون لیگ کی طرف جا سکتا ہے؟اس سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جہاز تو ہر طرف جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں