پی ٹی آئی کے ناراض دھڑوں کے درمیان باہمی رابطے

اسلام آباد(نیوزٹویو)پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض دھڑوں کے درمیان باہمی رابطے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چھینہ گروپ، علیم خان گروپ اور جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں نے ایک دوسرے سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے تینوں دھڑوں کے سینئر رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی مشاورت ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں دھڑوں نے اس بات پر مشاورت کی ہے کہ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کے لیے کس کی حمایت کی جائے۔ذرائع کے مطابق تمام گروپس کے درمیان آپس میں مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بھی ہوا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ رابطے کے دوران تینوں دھڑوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مشترکہ فیصلہ کرنے پر ایک دوسرے کو قائل کرنے کی کوشش بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں