پی ٹی اے اورایف آئی اے کا موبائل کمپنی کے فرنچائز پر چھاپہ،151مشتبہ سمزبرآمد

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی(پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقات ایجنسی( ایف آئی اے) نے اسلام آبادمیں موبائل کمپنی کےفرنچائزپر چھاپہ مار کر سم اسٹاک سے2 فعال اور151 مشتبہ سمز برآمد کر لیں، جبکہ دو افراد کو گرفتار کرتحقیقات شروع کر دیں ہیں
پی ٹی اے کے مطابق سمزکےساتھ 4 بی وی ایس ڈیوائسز بھی قبضے میں لےلی گئیں ایف آئی اے کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق یہ چھاپے ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے غیر قانونی سموں کے اجراء کی روک تھام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔ ‎یہ اقدام سموں کے غیر قانونی اجراء کے خاتمے کے حوالے سے اتھارٹی کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں