پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پھر پابندی عائد کردی

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے الیکٹرونک کرائم ایکٹ 2016کی متعلقہ دفعات ک مسلسل خلاف ورزی پر ایک مرتبہ پھرسوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہےپی ٹی اے کے ٹوئٹرپر جاری کیے بیان کے مطابق ایپ پر نامناسب مواد کی مسلسل موجودگی کے سبب پابندی لگائی گئی ہے۔ انتظامیہ نے مطلع کیے جانے کے باوجود مواد ہٹانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹک ٹاک پر ایک سے زائد مرتبہ پابندی لگائی جاتی رہی ہے جسے بعد میں ہٹا دیا گیا تھا تیس جون کو مختصر ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے عالمی پلیٹ فارم، ٹک ٹاک نے اپنی سہ ماہی ‏ٹرانسپیرنسی رپورٹ جاری کی تھی، جس کے مطابق پاکستان دوسری بڑی مارکیٹ ہے جہاں ٹک ٹاک ‏کی کمیونٹی گائیڈ لائنز، ٹرمز آف سروس کی خلاف ورزی کرنے والی اور کووِڈ19-کے بارے میں ‏گمراہ کن معلومات پھیلانے والی ویڈیوز ہٹائی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں