پی ٹی سی ایل نے لینڈ لائن اور براڈ بینڈ کنکشنز کے ٹیرف میں اضافہ کردیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے لینڈ لائن اور براڈ بینڈ کنکشنز کے ماہانہ ٹیرف میں یکم جنوری 2024سے رد وبدل کیا ہے۔
پی ٹی سی ایل نے جمعہ کو اس کا اعلان کیا اور ملک بھر میں اپنے صارفین کو پیغام بھی ارسال کیا کہ 10 فیصد سے زائد اضافہ ماہانہ ٹیرف میں کیا گیا ہے۔
پی ٹی سی ایل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیرف میں 10فیصد تک اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا
پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ متعدد کاروباری اداروں کی لاگت میں اضافے کے بعد نئے ٹیرف پر یکم جنوری سے عمل درآمد کی جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں