چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری

لاہور(نیوزٹویو)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس سلطان تنویر نے جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ کا پرویز الہٰی کو دیا گیا ریلیف قانون کے اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے، سنگل بینچ کا فیصلہ انہی اصولوں پر ہے جو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے دیے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق نے کہا سنگل بینچ نے فیصلے میں مانگی گئی استدعا سے بھی تجاوز کیا، سنگل بینچ نے درخواست میں کی گئی استدعا کے مطابق ہی ریلیف دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل کا اعتراض درست نہیں، سنگل بینچ کے فیصلے میں مداخلت کی ضرورت نہیں اس لیے اپیل خارج کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ 2 رکنی بینچ نے 21 اگست کو حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں