چڑیا گھر میں انتقال کر جانے والی ہتھنی کی تدفین کر دی گئی

اسلام آباد(نیوزٹویو)بیماری کے باعث کراچی کے چڑیا گھر میں انتقال کر جانے والی ہتھنی نورجہاں کی تدفین چڑیا گھر ایلیفنٹ پلے ایریا میں کر دی گئی۔

نورجہاں کو لگنے والے خطرناک وائرس کے پیش نظر چڑیا گھر میں موجود دوسری ہتھنی مدھو بالا کو مکمل اسکریننگ کے بعد سفاری پارک منتقل کردیا جائے گا۔

دوسری جانب  نورجہاں کے علاج میں تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کئی ماہ سے بیماری کا شکار کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں ہفتے کو  انتقال کر گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں