چھٹیاں ختم،وفاق اورپنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 2اگست سے کھولنے کا فیصلہ،نوٹیفیکیشنز جاری

 اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاق اور پنجاب حکومت نےتمام تعلیمی ادارے 2اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تعلیمی اداروں کو این سی اوسی کے طے کردہ ایس او پیز کے تحت کھولا جا ئے گا وفاق اورپنجاب حکومت کے اس فیصلے کے بعد موسم گرما کی تعطیلا ت کے لیے 9اور 15اگست تک بند نجی اور نیم سرکاری سکولوں نے اپنی باقی کی تعطیلات منسوخ کرتے ہو ئے آئندہ ہفتے سے سکول کھولنے کا اعلان کر دیاہے  جس کے بعد اب وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورپنجاب کے تمام سکولز موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 2  اگست بروز پیر سے سے کھل جائیں گے۔ٖفیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن اورسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹیفکیشنز جاری کردئیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں