چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کاآرڈینینس تیار نہیں کیا،وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم

اسلام آباد( نیوزٹویو) وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ  چیئرمین نیب کا انتخاب وزیراعظم کی صوابدید ہےچیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئےآرڈیننس کاکوئی مسودہ تیار نہیں کیا چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سےمتعلق اپنے ردعمل میں ا نہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی توسیع کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے 4سے 5بار زیر بحث آیا آئندہ ہفتے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کامعاملہ واضح ہوگاچیئرمین نیب کے نام کا انتخاب وزیراعظم کی صوابدید ہے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ اس سارے معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں وزیراعظم چیئرمین نیب کیلئےایک نہیں بلکہ مزیدناموں پرغورکرینگے وزیراعظم جس امیدوار کومناسب سمجھیں گےوہ اسی کا انتخاب کرینگے وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ سے خطاب کر رہے ہیں وزیراعظم سے آج اس معاملے پر مشاورت کرنامناسب نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں