چیئرمین پی سی بی نےنیوزی لینڈ کے سکیورٹی وفد کو بہترین انتظامات کی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد(نیوزٹویو) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیوزی لینڈ کے سکیورٹی وفد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے مہمان ہیں ان کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سےنیوزی لینڈ کے سکیورٹی وفد نے ملاقات کی جس دوران نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے انتظامات اور سکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سکیورٹی وفد میں نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیتھ ملز اور سکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکاسن شامل تھے جب کہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کرنل خالد اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل پاکستان کرکٹ بورڈ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر کیوی وفد کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے سکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا، اس کے علاوہ وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی پلان پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے انہیں شاندار قرار دیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کیوی وفد کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے مہمان ہیں، ٹیم کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں