چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں‌ہائیکورٹ کے ججز کے خط کےمعاملےپرفل کورٹ‌اجلاس ختم

اسلام آباد(نیوزٹویو) اسلام آباد ہائیکورٹ‌کے ججز کی جانب سے خفیہ اداروں کی عدالتی امور میں مداخلت کے حوالے سے لکھے گئے خط کے معاملے پر ٍغور کے لیےچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بلایا گیا فل کورٹ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئےفل کورٹ اجلاس میں سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل شریک ہیں، جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی فل کورٹ اجلاس میں موجود تھے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں جاری فل کورٹ اجلاس میں جسٹس یحییٰ آفریدی، عرفان سعادت، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کا جائزہ لیا گیا، فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ بھی جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں