چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ شامل تھے۔

بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کردیےگئے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے تاہم نوٹیفکیشن میں بینچ ڈی لسٹ کرنےکی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔

بینچ کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیےگئے تھے، سپریم کورٹ کے بینچ نمبر دو کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی عدم دستیابی پربینچ  ون کے مقدمات ڈی لسٹ کیےگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں