چینی ویکیسن سے بہت ساری جانیں بچانے میں مددملی،شکریہ چین،وزیر مملکت فرخ حبیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کوویڈ 19سے بچاو کے لیےچینی ویکیسین کی فراہمی سے بہت سی جا نیں بچانے میں مدد ملی ہے  وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب سے چین کے سفیرنونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون سمیت دیگر امور پر تبالہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران  چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پردونوں شخصیات میں مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان اور چین کے گہرے برادارانہ تعلقات ہیں جو ہمیشہ مشکل وقتوں میں پاکستان کا ساتھ دیتا ہے، شاہرا قراقرم ہمارے مضبوط دوستانہ تعلقات کاثبوت ہے، پاکستان کے عوام کے پاک چین دوستی بارے اچھے خیالات رکھتے ہیں اور اس دوستی کو اعلی سطح پر برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے قیام کو 100مکمل ہونے پر چینی سفیر اور چین کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو(بی آر آئی) ایک  بڑا اقدام ہے جس میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) فلیگ شپ منصوبہ ہے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کوویڈ 19 سے بچاؤ کے لئے ویکسین فراہمی  اور بھرپور تعاون پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا،چین کی اس ضمن میں فوری مدد قابل تعریف ہے اس سے بہت سی قیمتی جانیں بچانے میں مدد ملی، عمران خان کی قیادت میں کوویڈ 19کے خلاف کامیاب حکمت عملی کی عالمی ادارہ صحت نے بھی تعریف کی ہے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ  علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زون فیصل آباد میں بنیادی انفراسٹرکچر موجود ہے، یہاں چینی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،وزیر مملکت نے پاکستانی اور چینی کمپنیوں کو مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر مملکت نے دونوں ممالک کے شہروں کے مابین تعاون اور سماجی تحفظ کے پروگراموں کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان نے اس بات سے بہت کچھ سیکھ ہے کہ چین نے 700 ملین لوگوں کو کیسے کامیابی کے ساتھ غربت سے نکالا۔وزیر مملکت نے پاکستان اور چینی میڈیا صنعت کے مابین تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی وی اور سی سی ٹی وی، اے پی پی اور شنوا کے درمیان پہلے ہی ایم او یوموجود ہیں،دونوں ممالک کو فلم سازی کے لئے تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے مخالف قوتوں کے سی پیک کے حوالے سے غلط معلومات اور پروپیگنڈے کو ختم کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔چینی سفیر نے بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) تعاون کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کا کہ  تجارت ہر قسم کے تعاون کی ایک اچھی شروعات ہے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے علاقائی رابطے اور تجارت کے فروغ کے لئے صدر شی جن پنگ کے وژن کی تعریف کی۔ فرخ حبیب نے چینی سفیر نونگ رونگ کو فیصل آباد دورہ کی دعوت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں