چین اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چین اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے پر اتفاق ہوگیا۔اس حوالے سے برطانوی سفارتخانے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ دونوں ملکوں کےدرمیان براہ راست مسافر پروازیں بحال کی جارہی ہیں۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ براہ راست پروازیں فی الحال صرف چینی ایئرلائنز کے ذریعے ہوں گی۔برٹش ایئرویز سےچین کے لیے پروازوں کا سلسلہ ابھی زیرِ غور ہے۔واضح رہے کہ چین نےکورونا وباء کے پیشِ نظر 2020 میں برطانیہ سے براہ راست پروازیں معطل کردی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں