چین کی عام انتخابات کے پرامن انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی وزار ت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان میں عام انتخابات کے پر امن طریقے سے انعقاد پر پاکستان کی حکومت کو مبارک باد پیش کردی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے پیر کو پر یس کا نفر نس کے دوران کہا کہ ایک دوست ہمسایہ ملک ہونے کے طور پر چین پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پوری امید کرتا ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی اتحاد اور سماجی استحکام کا مشترکہ تحفظ کریں گی اور قوم کی ترقی اور مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گی۔
ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے تزویراتی شراکت دار ہیں، چین روایتی دوستی کو جاری رکھنے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے، نئے عہد میں مزید قربت کے ساتھ دور جدید میں ایک مشترکہ معاشرے کی تعمیر کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے تاکہ بہتر انداز سے دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں