چین کے شمال مغربی صوبوں میں زلزلہ، 111 افراد ہلاک

بیجنگ(ویب نیوز) چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں 111 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں 6.2 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
حکام کے مطابق زلزلے کے باعث مختلف عمارتیں گر گئیں جبکہ ابتدائی طور پر ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں