ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیولاہور کا غیر رجسٹرڈ یونٹ کے خلاف آپریشن

لا ہور(نیوزٹویو)فیڈرل بور ڈ آف ریونیو کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو ، لاہور کی طرف سے پلاسٹک کے جوتےتیار کرنے والے غیر رجسٹرڈ یونٹ کے خلاف سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 38 اور 40 کے تحت کارروائی کی گئی ۔ پلاسٹک کے جوتوں کی فروخت پر سیلز ٹیکس عائد ہوتا ہے اور جوتوں کے بنانے پر بجلی کی بھاری کھپت ہوتی ہے مگرکاغذات کی جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ نہ ہی اس یونٹ نے ابھی تک سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کی ہے اور نہ ہی عائد ٹیکس ادا کیا ہے۔ کاروائی کے دوران کافی متعلقہ ریکارڈ برآمد ہوا ہے جس کی جانچ پڑتال جاری ہے ۔ انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیولاہور ٹیکس فراڈ کا سراغ لگانے اور سیلز ٹیکس ریونیو کی چوری کے تدارک کیلئے آئندہ بھی اس طرح کی کاروائیاں جاری رکھے گاتاکہ ٹیکس چوروں کی حوصلہ شکنی ہو اور ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں