ڈالر مزید سستا ہوگیا،انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں فرق آدھافیصدسےبھی کم رہ گیا

کراچی(نیوزٹویو) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ڈالر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن  کے بعد ملک بھر میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت کا فرق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی مقررہ حد سے نیچے آگیا۔آج  جمعہ کوانٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپیہ 99 پیسے کمی آئی، ڈالر 302 روپے 95 پیسے پر بند ہوا، گزشتہ تین روز میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے سے زائد کمی آئی۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے کمی کے بعد 303 روپے پر آگیا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر تقریباً 20 روپے سستا ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت کا فرق 1.25 فیصد رکھنا ہے جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں قیمت کا فرق آدھے فیصد سے بھی کم ہوگیا ہے۔

ماہر معاشی امور خاقان نجیب کے مطابق ڈالر کے حوالے سے گرے مارکیٹ قائم تھی اور یہی لوگ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو بڑھا رہے تھے اور ڈالر کی بیرون ملک اسمگلنگ میں بھی ملوث تھے، حالیہ اقدام معیشت اور روپیہ دونوں کو مضوط کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں