ڈاکٹرعبدالقدیرکورونا کاشکار،حالت بگڑنے پر ملٹری ہسپتال داخل

اسلام آباد(نیوزٹویو) پا کستان کے مایہ ناز جوہری سا ئنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کورونا وائرس کا شکار ہیں ان کی صحت بگڑنے پرانہیں ملٹری ہسپتال کے کوورنا وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرعبدالقدیر خان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہیں 26 اگست کو کے آر ایل منتقل کیا گیا تھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے جوہری پروگرام کے بانی بھی ہیں

انہوں نے انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹری (ای آر ایل) کی بنیاد رکھی جس کی مدد سے ملک میں یورینیم کی افزودگی میں مدد ملی۔ اس ادارے کا نام سنہ 1981 میں خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) رکھ دیا گیا تھاڈاکٹر عبدالقدیر خان قیام پاکستان سے قبل انڈیا کے شہر بھوپال میں پیدا ہوا، سنہ 1960 میں انہوں نے کراچی یونیورسٹی میں دھات کاری کے مضمون میں گریجویشن کی اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے مغربی جرمنی اور ہالینڈ چلے گئے۔ سنہ 1972 میں بیلجیئم کی کیتھولک یونیورسٹی آف لیوین سے میٹالرجیکل انجنیئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں