ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی امیدوار بننا یقینی ہوگیا،سابق گورنر نکی ہیلی کو ریپبلکن پرائمری میں شکست

کیر ولینا(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ری پبلکن کی جانب سےآئندہ صدراتی امیدوار بننا یقینی ہو گیا ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن پرائمری میں اپنی صدارتی حریف نکی ہیلی کو ان کی ریاست میں ہی شکست دے دی۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی کو ریپبلکن پرائمری میں انہی کے ہوم گراؤنڈ پر عبرتناک شکست سے دوچار کیا ہے
ساؤتھ کیرولینا پرائمریز میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 60.1 فیصد ووٹ ملے جبکہ 39.9 فیصد افراد نے نکی ہیلی کی حمایت کی۔تاہم، نکی ہیلی نے شکست کے باوجود صدارتی امیدوار کی دوڑ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔
ٹرمپ ساؤتھ کیرولینا میں نکی ہیلی کے خلاف زبردست کامیابی کے بعد ریپبلکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی کے ایک قدم قریب ہیں، انہوں نے اپنے بنیادی حریف کی آبائی ریاست میں 20 پوائنٹس کے فرق سے کامیابی حاصل کی اور یہ ان کی مسلسل چوتھی فتح ہے۔
سابق صدر نے جشن مناتے ہوئے اپنے حریف کا کوئی تذکرہ نہیں کیا اور اس کی بجائے نومبر میں ہونے والے عام انتخابات پر اپنی نگاہیں مرکوز کیں۔
انہوں نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن ہمارے ملک کو تباہ کر رہا ہے ، اور ہم اسے یہ کہنے جا رہے ہیں کہ ‘جو باہر نکلو، تمہیں نکال دیا گیا’۔ٹرمپ نے نتائج کے بعد اپنی پارٹی کے اتحاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسا جذبہ کبھی نہیں تھا، میں نے ریپبلکن پارٹی کو اتنا متحد کبھی نہیں دیکھا۔
دوسری جانب ہیلی نے اپنی تقریر میں اپنے حریف کو ان کی جیت پر مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں