ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کو غیرآئینی قرار دیا جائے،سپریم کورٹ بارکی عدالت عظمیٰ میں درخواست

اسلام آباد(نیوزٹویو)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو چیلنج کردیا آئینی درخواست سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون کی جانب سے دائر کی گئی ہے سپریم کورٹ بار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے سے متعلق سپیکر کی رولنگ غیر آئینی و غیر قانونی یے اور استدعا کی ہے کہ سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا جائےوزیراعظم کی صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھی غیر قانونی قرار دی جائے سپریم کورٹ معاملے پر فوری سماعت کرکے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے اقدامات کو کالعدم قرار دیا جائےغیر آئینی اقدام پر صدر،وزیر اعظم ،سہیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں