ڈہرکی کے قریب خوفناک ٹرین حادثہ 30سے زائد ا فراد جاں بحق درجنوں زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ،پا ک فوج کا امدادی دستہ پہنچ گیا

ڈہرکی (نمائندہ نیوزٹویو) ڈہرکی ریلوے اسٹیشن کے قریب دو مسافر ٹرینیں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں 30سےزائد مسافر جا ں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے جبکہ بیسوں افراد ملبے تلے دبے ہیں کئی کی حالت تشویشناک ہے مزید درجنوں افراد ک ہلاکتوں کا خدشہ ہے پا ک فوج کا دستہ امدای کارروائیوں مں حصہ لینے کے لے پہنچ گیا ہے تاہم ریسکیو کا آپریشن مکمل طور پرشروع نہیں ہو سکا ابھی تک کئی لا شیں بوگیوں کے نیچے دبی ہو ئی ہیں تفصیلا ت کے مطابق  ڈہرکی کے قریب کراچی سے آنے وال ملت ٹرین کی بوگیا ں پٹری سے اتر گیئں تھیں اس کے چند منٹ بعد ہی لا ہور سے آنے والی سر سید ٹرین پوری رفتار کے ساتھ ملت ٹرین سے ٹکرا گئی جس سے موقع پر ہی درجنوں افراد موقع پر ہی ہلا ک ہو گئے ریلوے حکام کے مطابق حادثہ ریتی اور ڈہرکی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیاہے ریلوے کی امدادی ٹیمیں اور انتظامیہ جائے حادثہ پر روا نہ ہو گئی ہیں تاہم موقع پر بھاری مشینری نہ ہو نے سےلوگوں کو بوگیوں سے نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے پچاس سے زائد زخمی افراد کو ڈہرکی ,روہڑی ،پنوعاقل اور میر پور ما تھیلو کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں