ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس وین پر حملہ،4 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(نیوزٹویو) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس وین پر دستی بم حملہ تحصیل کلاچی کے علاقہ گرہ اسلم میں کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔
جائے وقوعہ پر سیکیورٹی فورسز نے پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں