ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد(نیوزٹویو)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹنے والا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے۔شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چھٹی مرتبہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی حل ہے عبوری حکومت بنائی جائے اور الیکشن کرائے جائیں، الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک میں سری لنکا جیسے حالات ہوسکتے ہیں۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ حالات خراب ہوئے تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑو پھر جائے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کو ایک وزیر مارشل لاء کی دھمکی دیتا ہے جو ایک بھونڈا مذاق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر 200 روپے کا ہونے جا رہا ہے۔ملک ڈیفالٹ بھی ہو سکتا ہے۔دوسری جانب ملک میں آج بھی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید ایک روپے 23 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت 193 روپے پر آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں