ڈی پی او شمالی وزیرستان ٹریفک حادثے میں زخمی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈی پی او شمالی وزیرستان فرحان خان ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈی پی او شمالی وزیرستان میرانشاہ سے بنوں جارہے تھے کہ راستے میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے میں فرحان خان اور ان کا ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے میرانشاہ منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں