کاروبار بند کرنے کے بجائے لوگوں کو ویکسین لگائی جائے، ایکرا فیضان

کراچی (نیوز ڈیسک) آل کراچی ریسٹورینٹس ایسوسی ایشن نے حکومت سندھ کے فیصلے کی مخالفت کردی۔ ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے پر پابندی کے فیصلے پر ایکرا نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ 3 جولائی سے کھلی ڈائن ان چند روز بعد ہی بند کردی گئی۔ سیکریٹری ایکرا فیضان راوت نے کہا کہ تمام ریسٹورینٹس کا عملہ ویکسی نیٹڈ ہے، مویشی منڈیوں اور مارکیٹوں میں بے پناہ رش ہے، وہ کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت فیصلہ پر نظر ثانی کرے، کاروبار بند کرنے کے بجائے لوگوں کو ویکسین لگائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں