کامن ویلتھ گیمز،پاکستانی دستےمیں شامل2 باکسرزبرطانیہ میں غائب ہو گئے

برمنگھم (نیوزٹویو) سری لنکا کے کھلاڑیوں کے بعد برمنگھم میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے برطانیہ جانے والے پاکستانی  دستے کی باکسنگ ٹیم میں شامل  2 پاکستانی باکسربھی چائے پینے کا بہانہ بنا کرغائب ہوگئے ہیں باکسنگ فیڈریشن نےبرطانیہ میں متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہےبرمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیےگئے پاکستان کے دو باکسر سلیمان بلوچ اور نذیراللہ انگلینڈ میں لاپتہ ہوگئےہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں باکسرز کی ساتھیوں سے آخری ملاقات ہوٹل میں منگل کی صبح ناشتے پرہوئی تھی ، دن بارہ بجے ائیرپورٹ روانگی کے لیے تمام پلیئرز کو  اپنے کوچز  کورپورٹ کرنا  تھا  تاہم دونوں باکسرزنے کوچز کورپورٹ نہیں کی۔ 

تاخیر پر دونوں کے کمروں کے دروازں کو توڑا گیا تو وہاں سامان موجود تھا لیکن باکسرز غائب تھے، دونوں باکسرز کے سفری کاغذات فیڈریشن کے پاس ہی ہیں، جس پر  پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ فیڈریشن کے سیکرٹری نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ ’ہم نے پاکستانی قونصل خانے اور وہاں کی پولیس کو بھی اطلاع دے دی ہے۔ امید ہے کہ انہیں جلد پکڑ لیا جائے گا اور اس کے بعد جو بھی قانونی کارروائی کرنی ہوگی، وہ ہم کریں گے

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ہینڈبال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق کریں گے، آرمی اسپورٹس بورڈ کے سیکرٹری کرنل صدف اکرم،کرنل ناصر تونگ سمیت  اسپورٹس بورڈ کا ایک نمائندہ بھی  کمیٹی میں شامل ہوگا۔دوسری جانب باکسنگ فیڈریشن دونوں باکسرز کو لیے بغیر ہی وطن واپس روانہ ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز کے لیے برمنگھم جانے والے سری لنکا کے دستے کے دس اراکین غائب ہوئے تھے جن میں نو ایتھلیٹ اور ایک مینیجر شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں