کاک پل کے قریب افسوسناک واقعہ ، دو آئل ٹینکر الٹ گئے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) کہوٹہ روڑ کاک پل کے قریب دو تیل والے ٹینک الٹ گئے۔ تیل والے ٹینک الٹتے ہی ان کو آگ لگ گئی جس کی وجہ سے پنڈی شہر دھوئیں کے بادلوں سے بھر گیا۔  واقعہ میں خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیہالہ پولیس نے موقع پر  پونچ کر حالات کو کنٹرول میں کیا ، لوگوں کو اس طرف آنے سے روکا اور ایریا کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا۔  آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا 30 منٹ کی کوشش سے اگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں