کا بینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پا کستان کی 6.5کروڑآبادی کی ویکسینیشن کے لیے1.1ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری

اسلا آباد (نما ئندہ نیوز ٹو یو ) کا بینہ کی ا قتصادی را بطہ کمیٹی نے ساڑھے چار سے ساڑھے چھ کروڑآبادی کے لیے 1اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے کابینہ کی ا قتصادی را بطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہوا ای سی سی کے اجلاس میں کورونا ویکسئن کیلئے 1.1 ارب ڈالر کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا ای سی سی کے جاری ا علامیے کے مطابق کم از کم 4.5 کروڑ سے 6.5 کروڑ تک آبادی کی ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے گی ای سی سی پہلے مرحلے میں 13 کروڑ ڈالر (20 ارب روپے) کی منظوری دے چکی ہےاین سی او سی کے فیصلے کے تحت پہلے مرحلے کیلئے مزید 5 کروڑ ڈالر کی فراہمی کی منظوری دیدی گئی ای سی سی نے جون کیلئے 7 کروڑ ڈالر اضافی فراہم کرنے کی بھی منظوری دیدی ہےاجلاس میں کورونا آلات اور سامان کی خریداری کیلئے تین ایس آر اوز میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی اجلاس میں جی 20 ممالک سے قرض ریلیف کیلئے باقاعدہ رجوع کرنے اوروزیراعظم کی فیس واپسی سکیم کیلئے 62.92 کروڑ کی ضمنی گرانٹ ،وزارت تعلیم کیلئے 37 کروڑ 80 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اوروزارت خزانہ کو مختلف سسٹمز کی مد میں 1.16 ارب کی فراہمی کی منظوری دی گئی  آڈیٹر جنرل آف پاکستان کیلئے 33 کروڑ 86 لاکھ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی کنٹرولر جنرل آف پاکستان کے وفات پا جانے والے ملازمین کی فیملیز کے امدادی پیکج کیلئے 35 کروڑ کی منظوری دی گئی ترسیلات زر کے حوالے سے نئی اسکیم کی مارکیٹنگ کیمپین کیلئے 74 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ ،وزارت انسانی حقوق کیلئے 2 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد کی گرانٹ اورسمیڈا کے اخراجات کیلئے 3.74 کروڑ کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں