کترینہ کیف،وِکی کوشل کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی

اسلام آباد(ویب نیوز)بالی وڈ کی اسٹار جوڑی کترینہ کیف اور وِکی کوشل کی شادی قریب آتے ہی دونوں کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔اداکار جوڑے کی جانب سے تاحال شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن حال ہی میں کترینہ کیف کو بھارت کی معروف ڈیزائنر کے گھر دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ کترینہ کی بہن اور والدہ کی کچھ تصاویر بھی سامنے آئیں جن میں وہ شاپنگ سینٹر کے باہر دکھائی دی گئیں۔ جبکہ گزشتہ شب کترینہ کیف کو اپنے ہونے والے شوہر وِکی کوشل کے ممبئی کے گھر میں جاتے دیکھا گیا۔ اداکارہ نے سفید رنگ کی ساڑھی  زیب تن کرتھی۔ اداکارہ  اپنے اہلخانہ کے ہمراہ وِکی کے گھر پہنچیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں