کراچی،صحافی جان مہر کا قتل، صحافیوں کا دھرنا، وزیراعلیٰ ہاؤس جانیوالی سڑک بند

کراچی (نیوزٹویو)صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کراچی میں صحافتی تنظیموں نے احتجاجی ریلی نکالی جس کے شرکاء نے پی آئی ڈی سی سگنل پر دھرنا دے دیا۔
مظاہرین نے ایوانِ صدر روڈ پر پولیس کی رکاوٹیں ہٹا دیں۔
صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دے دیا۔
اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے آزادیٔ اظہارِ رائے کے حق میں نعرے لگایے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کئی ماہ گزرنے کے باوجود جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جان محمد مہر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں