کراچی،عمارت کی 17 ویں منزل سےگر کر نوجوان کی ہلاکت،واقعہ قتل نہیں حادثہ ہے،پولیس

کراچی(نیوزٹویو)پولیس کا کہنا ہے کہ دو دریا کے قریب عمارت کی 17 ویں منزل گر کر نوجوان کی ہلاکت کے وقت فلیٹ میں موجود تمام لڑکے نشے کی حالت میں تھے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ پولیس نے نوجوان کی ہلاکت کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ مکمل کر لی۔نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ قتل نہیں حادثہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار تمام ملزمان کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ فلیٹ سے چرس اور آئس بھی ملی ہے اور تمام لڑکے نشے میں تھے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل کی دفعہ مجسٹریٹ کے کہنے پر شامل کی تھی لیکن حتمی چالان میں میڈیکل رپورٹس کے تحت دفعات لگائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں