کراچی، سلنڈر دھماکا، عمارت گر گئی، 3 افراد جاں بحق

کراچی (نیوزٹویو)کراچی کے علاقے ماری پور کی مچھر کالونی میں جعفر چوک کے قریب واقع عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع اور پولیس کے مطابق ماری پور مچھر کالونی میں واقع عمارت کے اندر سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے عمارت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمارت میں سلنڈر دھماکے کے 8 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ سلنڈر دھماکے میں جاں بحق 2 افراد کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں