کراچی، موسلا دھار بارش کے باعث فلائٹ آپریشن روک دیا گیا

کراچی(نیوزٹویو)کراچی میں ملیر اور ائیرپورٹ پر ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد فلائٹ آپریشن روک دیا گیا۔کراچی میں طوفانی بارش کے باعث نجی ائیر لائن کی اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا رہا۔نجی ائیر لائن کے پائلٹ نے کئی بار کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن شدید بارش کے باعث جہاز کو لینڈ کرانے میں ناکام رہا۔ائیر ٹریفک کنٹرولر نے پرواز کے کپتان کو جہاز کا رخ ملتان ائیرپورٹ موڑنے کی ہدایت کر دی۔بعد ازاں کراچی ائیرپورٹ پر موسلادھار بارش کے باعث فلائٹ آپریشن روک دیا گیا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تیز بارش کے بعد حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن روک دیا گیا ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں