کراچی، کل سے ایک بار پھر بارشوں کی پیشگوئی

 کراچی (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات  نے کراچی  میں کل سے ایک بار پھر بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق شہر میں 24 اگست یا25 اگست کی شام یا رات کے دوران بارش کا امکان ہے جس سے شہر میں کہیں معتدل تو کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔سردار سرفراز کے مطابق مون سون سسٹم مشرقی راجستھان پر موجود ہے، اس سسٹم کے زیر اثر مشرقی سندھ میں آج بارش ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں