کراچی، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6فیصد سے تجاوز کرگئی

کراچی(نیوزٹویو)کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں 9 ہزار 217 افراد کےکورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں  سے 598 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 6.48 فیصد رہی۔ترجمان نے بتایا کہ سندھ بھر میں 11 ہزار 496 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 634 افراد  میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 5.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اس کےعلاوہ حیدرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.6 فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں