کراچی جیل چورنگی کے قریب بلڈنگ کے ڈپارٹمینٹل سٹورکی آگ پر قابو پا لیا گیا،فائربرئگیڈ حکام

کراچی(نیوزٹویو) کراچی ميں جيل چورنگی کے قريب ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے ويئر ہاؤس ميں لگنے والی آگ پر 4 دن کےبعد قابو پا لیاگیا ہے تاہم اب بھی بیسمینٹ کی چھت اور انڈر گراؤنڈ پارکنگ میں دھواں اٹھ رہا ہے۔ فائر بريگيڈ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بلڈنگ کے بسیمنٹ میں واقع سٹور میں لگی آگ پر چار روز بعد قابو پاليا گيا ہے اور اب چوبیس گھنٹے تک کولنگ کا عمل جاری رہےگا حکام کے مطابق آگ بجھانے کيلئے 4 روز کے دوران 13 لاکھ گيلن سے زائد پانی استعمال ہوا۔ واضح رہے کہ ڈپارٹمنٹل اسٹور آگ لگنے کا واقعہ بدھ کی صبح11بجے پیش آیا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ بتول کے مطابق کوکنگ آئل مہنگا ہونے پر بیسمنٹ میں ذخیرہ کیا گیا تھا، کوکنگ آئل کی وجہ سے آگ زیادہ پھیلی۔آگ مختلف حصوں میں لگی، جس کی شدت کم تھی، آگ عمارت کے پارکنگ ایریا تک پہنچی، پارکنگ ایریا میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تھیں، جب کہ تین موٹر سائیکلیں جلیں۔

ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آگ لگنے کے واقعہ پر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ جعل سازی اور قتل بالسبب کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمہ سندھ بلڈنگ کنٹرول تھارٹی (ایس بی سی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے عمارت کا بیسمنٹ نقشے کے مطابق گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے بنایا گیا تھا، یکم جولائی کو صبح ساڑھے گیارہ بجے آگ بھڑکی، واقعے میں ایک شخص دم گھٹنے سے جاں بحق ہوا اور متعدد متاثر ہوئے۔منزل عمارت کے اسٹور میں لگی آگ پر قابو پانے کے دوران فائربریگیڈ کے 18، نیوی کے 2، کے پی ٹی کے 2، رینجرز کے 2 فائرٹینڈرزاور 4 واٹر پمپس نے کام کیا۔رپورٹس کے مطابق پہلی منزل پر رکھے سامان میں لگی آگ بجھانے کے لیے دیوار توڑ دی گئی ہےبلڈنگ انتظامیہ کادعویٰ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی اور عمارت کے تہہ خانے میں کوکنگ آئل ذخیرہ کرنے کے باعث زیادہ پھیلی۔انتظامیہ نے فلیٹوں میں موجود لوگوں کےسامان کو محفوظ رکھنے کے لیے پلان ترتیب دینا شروع کردیا ہےا ور مرکزی دروازے پر پہرہ لگا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں