کراچی سمیت سندھ بھر میں سیف ڈے کے تحت آج کاروبار بند

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں سیف ڈے کے تحت آج کاروبار بند رہے گا۔ صوبے میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سندھ حکومت نے محدود کاروباری اوقات اور ہفتے میں جمعے اور اتوار کو ’’سیف ڈیز‘‘ کے تحت کاروبار بند رکھنےکی حکمت عملی اختیار کی ہوئی ہے، اس لئے آج کاروبار بند رہے گا۔ بینک، اسٹاک ایکسچینج اور وفاقی حکومت کے زیر انتظام ادارے کھلے رہیں گےجبکہ شہر کے تمام بازار اور تجارتی مراکز میں کاروبار بند اور ٹریفک معمول سے کم ہے، کریانہ، میڈیکل اسٹور، دودھ کی دکانیں اور بیکریاں کھلی ہوئی ہیں۔ دوسری جانب تاجروں نے محرم تعطیلات کے بعد جمعے اور اتوار کو کاروبار کھلے رکھنے کی اپیل کی تھی، ان کا موقف تھا کہ تاحال اگست میں صرف چھ روز کاروبار ہوا ہے اور اس صورتحال سے تاجروں کو ماہانہ اخراجات پورے کرنا دشوار ہیں لیکن شہر کے کاروبار بند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں