کراچی براہ راست طوفان کی زدمیں نہیں آیا،شیری رحمٰن

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی طوفان کی زد میں براہ راست نہیں آیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ کوشش ہے کہ طوفان سے متعلق مصدقہ معلومات دی جائیں،متاثرین کی علاقوں سے منتقلی کا عمل 4 راتیں اور 4 دن جاری رہا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ابھی کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹس روکنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 3 سال سے سندھ اور بلوچستان کو زیادہ گرمی کا سامنا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ فی الحال ساحل پر نہ جائیں۔

علاوہ ازیں شیری رحمٰن نے سمندری طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں