کراچی میں ڈرائیو اِن سنیما کا افتتاح، شہری لطف اندوز





کراچی(ویب نیوز) میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے زیر انتظام کراچی والوں کیلئے ڈرائیو اِن سنیما کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ساحلی مقام، کھلی فضا، بڑے پردے پر فلم اورمزیدارکھانا، یہ سب کچھ کراچی والے انجوائے کر ینگے بیچ ویو پارک کے نزدیک قائم سن سیٹ سنیما میں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے سن سیٹ سنیما کا افتتاح کیا ۔ بیرسٹر مرتضٰی وہاب کہ مطابق اوپن ایئر سنیما میں ایک گاڑی کا ٹکٹ ہزار روپے رکھا گیا ہے۔ سنیما میں شام ساڑھے 6 سے رات ایک بجے تک تین شو چلیں گے اور ہال میں بیک وقت ڈیڑھ سوگاڑیاں آسکتی ہیں۔سن سیٹ سنیما کی افتتاحی تقریب میں شہری اپنی فیملیز کے ساتھ آئے اور فری ٹکٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑی اسکرین کو خوب انجوائے کیا۔شہریوں نے فلم کے ساتھ ساتھ فوڈ کورٹ میں دستیاب ذائقے دار کھانوں سے بھی لطف  لیااور سیلفیاں بھی بنوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں