کراچی ٹیسٹ،پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور شان مسعود نے پہلی اننگز کا آغاز کیا جو زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا۔قومی ٹیم کی پہلی وکٹ چھٹے اوور میں 18 رنز پر گر گئی جب عبداللّٰہ شفیق کو جیک لیچ نے 8 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔سیریز کے آخری میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔امام الحق، محمد علی، زاہد محمود اور محمد نواز کی جگہ اظہر علی، نعمان علی، وسیم جونیئر اور شان مسعود کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس کے موقع پر بتایا کہ جیمز اینڈرسن کو آرام دیا گیا ہے اور ریحان احمد کو پہلا ٹیسٹ کھلا رہے ہیں۔بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، سیریز تین صفر سے جیتنا ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں