کراچی ٹیسٹ، متبادل راستوں کا پلان جاری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ٹریفک پولیس نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی ٹیسٹ کے دوران متبادل راستوں کا پلان جاری کر دیا۔ٹریفک پولیس پلان کے مطابق شائقین اپنی گاڑیاں ایکسپو سینٹر میں پارک کریں گے، پارکنگ کے لیے اصل شناختی کارڈ اور میچ کا ٹکٹ لازم ہے، شائقین کو شٹل کے ذریعے نیشنل اسٹیڈیم لے جایا جائے گا۔حسن اسکوائر پل سے اسٹیڈیم کی طرف ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی، اسٹیڈیم روڈ سے حسن اسکوائر جانے والے ٹریک پر ٹریفک رواں رہے گی تاہم ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا، سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں