کرونا نے بھارتی اداکارہ رینکو سنگھ کی بھی جان لے لی

ممبئی:بالی وڈ فلم “ڈریم گرل ” میں اہم کردار ادا کرنے والی بھارتی اداکارہ “رینکو سنگھ نیکمبھ” بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر اس دنیا سے چل بسیں۔ رپورٹ کے مطابق رینکو سنگھ کا بخار کے سبب ۲۵ مئی کو کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت نکلا، ڈاکٹرز کے مشورے سے انہیں گھر پر ہی الگ کر دیا گیا۔ ادویات کے باوجود بخار کم نہ ہوا تو انہیں ہسپتال داخل کرنا پڑا۔ کورونا جنرل وارڈ میں علاج معالجے کے باوجود رینکو کی طبیعت سنبھلنے میں نہیں آ رہی تھی جس پر انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا مگرمرض بڑھتا رہا جوں جوں دوا کی کے مصداق اداکارہ کی حالت تشویشناک ہو گئی اور وہ آخر کار زندگی کی بازی ہار گئیں۔اداکارہ کے خاندانی ذرائع کے مطابق رینکو دمے کی مرض کا بھی شکار تھیں، ان کے اہلخانہ بھی کورونا وبا میں مبتلا تھے اور اداکارہ کو انہی سے وائرس منتقل ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں