کسی کو گرفتار کرنے کا نہیں کہا حکم عدالت میں دیتا ہوں راہ چلتے نہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(نیوزٹویو) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کے ساتھ تلخ کلامی کے حوالے سے کہا ہے کہ میں نے کسی کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا میں حکم عدالت میں دیتا ہوں راہ چلتے نہیں غیر قانونی نمبر پلیٹ دیکھ کر پولیس کو صرف گاڑی چیک کرنے کا کہا تھاجسٹس قاضی فائز عیسی اور رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسی کا موقف سامنے آگیا ہے جسٹس قا ضی فا ئز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ میں روزانہ پیدل سپریم کورٹ آتا ہوں صبح پارلیمنٹ کے سامنے فٹ پاتھ پر مشکوک گاڑی سامنے آئی مجھے نہیں معلوم گاڑی میں کون تھا، صرف پولیس سے گاڑی سے متعلق پوچھا گاڑی میں بیٹھے شخص نے سخت زبان استعمال کی اور گاڑی پارلیمنٹ میں لے گیا،پارلیمنٹ کے گیٹ پر موجود پولیس اہلکاروں کو گاڑی چیک کرنے کا کہا، جسٹس قاضی فائز عیسی کا موقف ہے کہ گاڑی نے پارلیمنٹ سے واپس آکر پھر میرا راستہ روکا گاڑی میں موجود نامعلوم فرد  نے پھر برا بھلا کہا مگر میں خاموش رہا لاقانونیت پر میں اپنے ڈرائیور کا بھی چالان کروا دیتا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں