کلر سیداں بائی پاس پر عوام کا واپڈا کے خلاف احتجاج

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی ضلع میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کلر سیداں بائی پاس کی عوام شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث سڑکوں پر نکل آئی۔ مظاہرین کی جانب سے واپڈا کے خلاف نعرہ بازی بھی کی جا رہی ہے۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر مرکزی شاہراہ کو بلاک کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز لوڈشیڈنگ سے تنگ آ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں