کلیئر شریف انڈیا میں خواجہ علاؤ الدین صابر ؒ کے عرس میں شرکت کےلئے درخواستیں طلب

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے کلیئر شریف انڈیا میں حضرت خواجہ علاؤالدین علی احمد صابر کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 10اپریل، 2022 تک زیارت فارم کے ذریعے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ عرس کی تقریبات06تا13اکتوبر، 2022 کلیئر شریف ، انڈیا میں جاری رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وبا سے بچاؤ کی ویکسین مکمل کروانے والے زائرین ہی درخواست دینے کے اہل ہیں۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق زائرین کی عرس پر روانگی دونوں ملکوں میں کورونا وبا کی جاری صورتحال سے مشروط ہو گی اور حکومتِ پاکستان زائرین کی روانگی سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔ عرس کیلئے درخواستیں زیادہ موصول ہونے پر 15مئی، 2022کو قرعہ اندازی کے ذریعے زائرین کا انتخاب کیا جائے گا۔عرس سے متعلق دیگر تفصیلات اور ہدایات پر مشتمل درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر دستیاب ہے۔ وزارت پرانے فارم پر کوئی درخواست قبول نہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں