کنڈ ملیرساحل کے قریبا ایک بڑے رقبے پر محیط نیا جزیرہ رونما۔

بلوچستان (نیوزٹویو)بلوچستان کے ساحل کنڈ ملیر کے قریب  نیا جزیرہ ابھر آیا۔ سمندر میں یہ جزیرے گہرے پانیوں میں جغرافیائی ردوبدل کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں۔ حکام کا کہنا  ہے کہ سمندر کی تہہ سے اچانک ابھرنے والا جزیرہ بڑے رقبے پر محیط ہے ۔حکام  کے مطابق  سمندر میں ابھرنے والے یہ جزیرے اکثر وبیشتر  ابھرنے کےکچھ عرصے بعد دوبارہ غائب ہوجاتے ہیں۔ مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر  کا ساحل موجود ہے جو کہ کراچی سے 240 کلومیٹردور ہے ۔ اس مقام پر  پہاڑ، صحرا اور سمندر ایک جگہ اکٹھے ہو رہے ہیں۔کنڈ ملیر بلوچ ماہی گیروں کی ایک چھوٹی سی بستی ہے جو ایک پہاڑی پر آباد ہے ۔ سفید ریت پر نیلا پانی اور موجیں مارتا سمندر اس بستی کے نیچے موجود ہے۔ ذہن نشین رہے کنڈ ملیر کو بلوچستان کا جادوئی ساحل بھی کہا جاتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کنڈ ملیر کے قریب ابھرنے والا جزیرہ ساحل کی اہمیت کو بڑھا سکتا ہے ۔ حکام اس جزیرہ کا جائزہ لیتے  رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں