کوروناپابندیوں پرعمل شروع،پروازسے 8مسافرآف لوڈ،وزیراعظم سے سمارٹ لا ک ڈاؤن کی منظوری کےلیے سفارشات مرتب،اسدعمر

اسلام آباد ( نئیوزٹویو) حکومت کی جانب سےکورونا پا بندیوں پر سختی سے عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے اتوار کی صبح کراچی ایئرپورٹ پر اسلام آباد جانے والےآٹھ 8مسافروں کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ کردیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے مخصوص شہروں میں دوبارہ سے سمارٹ لا ک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا ہے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر خطرناک ہے، شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے سفارشات وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں کل پیش کریں گے ملک میں اب تک تین کروڑ سے زائد افراد کو ویکیسن لگائی گئی ہے ۔اسلام آباد میں اتوار کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر خطرناک ہے، ڈیلٹا ویرینٹ برطانوی ویرینٹ سے بھی زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ کل وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سفارشات پیش کریں گے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کس طرح شہروں میں اہداف مخصوص کر کے سمارٹ لاک ڈاؤن کریں مشترکہ حکمت عملی سے بندشیں لگایئں گےتاکہ لوگوں کا روزگار متاثر نہ ہو۔حکومت ویکسینیشن کے لیےدوسو ارب روپے لگا رہی ہے۔اسد عمرنے کہا کہ ویکسین کی پہلی ایک کروڑ ڈوز کو دن لگے تھے جبکہ اب تک تین کروڑ شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ آخری ایک کروڑ ویکسین ڈوز لگانے میں صرف16سولہ دن لگےڈاکٹر فیصل سلطان نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ ہفتے میں اوسطا روزانہ دو ڈھائی ہزار کے کیسز آئے جبکہ اب یہ پانچ ہزار تک پہنچی ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 8.8فیصد ہے، کورونا کی چوتھی  لہر سے اسپتالو ں پر دباوَ بڑھ رہا ہے، کورونا ویکسی نیشن کرانے سے ہی ہم چوتھی لہر سے نکل سکیں گے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ کے بغیر اندرون ملک فضائی سفر پر پابندی کا نفاذ کر دیا گیا ہے اور سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ملک کے تمام ایئر پورٹس پر مسافروں کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دیکھے جا رہے ہیں۔پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرلائن کے عملے نے تمام پروازوں پر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی چیکنگ، بورڈنگ کے عمل سے قبل شروع کر دی تھی۔ اس عمل سے متعلق پی آئی اے اپنے کال سینٹر اور اشتہارات کے ذریعے تمام مسافروں کو مطلع کررہا ہے۔وا ضح رہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کے خطرے کے پیش نظر این سی او سی نے جمعے کو پاکستان کے تمام سیاحتی مقامات پر جانے والے 30 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے سفر اور ہوٹل بکنگ پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کیے تھے۔این سی او سی کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے پانچ ہزار 26 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 62 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر سندھ حکومت نے کراچی میں 10 بڑے کورونا ویکسین سینٹرز میں بلا تعطل ویکسینیشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق کراچی کے 10بڑے سینٹرز 24 گھنٹے ویکسینیشن جاری رکھیں گے۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت نے بتایا کہ سندھ حکومت مزید سینٹرز کے لیے عملہ متعین کر رہی ہے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں