کورونا زیادہ پھیلا تو پی ایس ایل 7 کو موخر کر دیا جائے گا،پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر

اسلام آباد(نیوزٹویو)پی ایس ایل آغاز سے پہلے ہی ختم ہونے کی راہ پر، کم از کم تین فرنچائزز کے کئی کھلاڑی اورآفیشلز کورونا وائرس کانشانہ بن گئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا ہے کہ کورونا زیادہ پھیلا تو پی ایس ایل 7 کو موخر کر دیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق  پی سی بی آفیشلز اور نیشنل اسٹیڈیم کے ملازمین کا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا،اپنے شہروں میں جانچ کی پازیٹیو رپورٹس پر یہ افراد بائیوببل جوائن کرنے کے بجائے قرنطینہ مکمل کریں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل کئی غیرملکی کرکٹرز روانگی سے قبل ہی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ ملتان سلطانز کے بعض کھلاڑی بھی کورونا  میں مبتلا ہیں۔ لاہور قلندرز کے ایک آفیشل کی رپورٹ مثبت آئی۔دوسری جانب ٹیموں کی بائیو ببل میں انٹری شروع ہو گئی۔سلمان نصیر  کا کہنا ہے کہ کورونا زیادہ پھیلنے کی صورت میں پلان کے تحت لیگ کو ملتوی کیا جائے گا جبکہ تیاری کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے وقفہ  کے بعد دوبارہ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔لیگ کے لیے آفیشل لائیو اسٹریمنگ پارٹنر دراز کے ساتھ معاہدے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ کورونا دنیا بھر میں اثرانداز ہورہا ہے۔سلمان نصیر نے کہا ہم کورونا سےبچاؤ کے لیے جتنی تیاری کرسکتے تھے ہم نے کی، پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور اسٹاف کا بیک اپ موجود ہے۔ کھلاڑیوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور لےجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں